انسانی حقوق

مقبوضہ کشمیر : ایس آئی اے کی طرف سے میاں عبدالقیوم کیخلاف ضمنی چارج شیٹ دائر

جموں:
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے )نے سینئر وکیل اور کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم کے خلاف ایک جھوٹے مقدمے میں ضمنی چارج شیٹ دائر کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میاں عبدالقیوم کے خلاف2020میں وکیل بابر قادری کے قتل کے جھوٹے مقدمے میں چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔ جنہیں ستمبر 2020میں نامعلوم مسلح افراد نے سرینگر میں ان کی رہائش گاہ کے قریب گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔پولیس کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس آئی اے کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے جمعرات کو میاں عبدالقیوم کے خلاف 340صفحات پر مشتمل ضمنی چارج شیٹ پیش کی ہے۔مقدمے کی ابتدائی چارج شیٹ سرینگر میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں دائر کی گئی تھی ، تاہم گزشتہ سال دسمبر میں ہائی کورٹ نے مقدمے کی سماعت جموں منتقل کر دی تھی۔میاں قیوم جموں کی ڈسٹرکٹ جیل امپھالہ میں قید ہیں ۔ایڈووکیٹ میاں قیوم کو بھارتی پولیس نے رواں سال 25جون کو سرینگر میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا اور انہیں بھارتی تسلط سے جموں وکشمیر کی آزادی کی تحریک کی حمایت کی وجہ سے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاجارہاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button