مقبوضہ جموں و کشمیر
جاوید میر نے مولانا عباس انصاری کی خیریت دریافت کی
سرینگر06ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنما جاوید احمد میر نے آج سرینگر کے علاقے نواکدل میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما مولانا عباس انصاری کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی خیریت دریافت کی۔
مولانا عباس انصاری کا حال ہی میں سرینگر کے ایک ہسپتال میں آپریشن ہواہے۔ جاوید میر نے سینئر رہنما کی جلد صحت یابی اور اچھی صحت کے لیے دعا کی۔بعد ازاں ایک بیان میں جاوید میر نے کہا کہ مولانا عباس انصاری نے گزشتہ60 سال تحریک آزادی کشمیر کو دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینئر رہنما نے ہمیشہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے کر تنازعہ کشمیر کوحل کرنے کی وکالت کی ہے۔