پاکستان

اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے نوتعینات سربراہ کی پاکستانی سفیر منیر اکرم سے ملاقات

نیو یارک:
بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے نوتعینات سربراہ میجر جنرل رامون گارڈڈو سانچز نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم سے نیویارک میں عالمی ادارے میں پاکستان مشن میں ملاقات کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجی مبصر گروپ کے سربراہ نے اپنی نئی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے پاکستان روانگی سے قبل پاکستانی مندوب سے ملاقات کی اور اپنے گروپ کے مینڈیٹ کے ساتھ ساتھ دیگر تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔فوجی مبصر گروپ اقوام متحدہ کے قدیم ترین مشنز میں سے ایک ہے جو جنوری 1949میں ریاست جموں و کشمیر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کی نگرانی کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ راولپنڈی میں قائم یہ گروپ 44فوجی مبصرین اور 75بین الاقوامی سول اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ پاکستانی مندوب منیر اکرم نے مبصر کے سربراہ کے طور پر تقرری پر میکسیکو سے تعلق رکھنے والے میجر جنرل رامون گارڈڈو سانچیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ارجنٹائن کے ریئر ایڈمرل گیلرمو ریوس کی جگہ لینے والے میجر جنرل رامون گارڈڈو سانچیز نے میکسیکن آرمی میں طویل عرصے تک خدمات انجام دی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button