مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری صحافی فری لانسر آف دی ائیر ایوارڈ کیلئے نامزد

images-23سرینگر 30ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سوسائٹی آف ایڈیٹرزبرطانیہ نے کشمیری صحافی سمعان لطیف کو اہم ترین فری لانسر آف دی ائیر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برطانیہ کے تقریبا 400قومی اور علاقائی میڈیا ایڈیٹرز، نمائندوں اورگروپوں کی تنظیم سوسائٹی آف ایڈیٹرز نے صحافی کو 12نومبر کو لندن میں ایوارڈ کی تقریب میں مدعو کیا ہے۔سمعان لطیف گزشتہ چاربرس سے ڈیلی ٹیلی گراف لندن کے ساتھ وابستہ ہیں اور جنوبی ایشیا کو کور کر رہے ہیں اور ان کا کام ہاریٹز(Haartez) انڈیپنڈنٹ یو کے اور کئی دیگر قومی اور بین الاقوامی اخبارات میں شائع ہو چکا ہے۔گزشتہ ہفتے سمعان لطیف کو لندن میں ایشین میڈیا ایوارڈز کے بہترین تحقیقاتی صحافی کے ایوارڈ میں ڈیلی ٹیلی گراف کے جنوبی نمائندے مسٹر جو والن کے ساتھ فائنلسٹ کے طور پر منتخب کیا گیاتھا۔ انہیں ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے برطانیہ کے شہر مانچسٹرآنے کی دعوت دی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button