مقبوضہ جموں و کشمیر
آج کل سیکورٹی ضرورت کے بجائے وفاداری کے انعام کے طورپر فراہم کی جارہی ہے: عمر عبداللہ
سرینگر30مئی(کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میںنیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ آج کل سیکورٹی ایک مقصد اور ضرورت کے بجائے وفاداری کے انعام کے طورپر فراہم کی جارہی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ یہ بات پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل پر ردعمل ظاہر کر تے ہوئے کہی۔ 27سالہ گلوکارکوجنہوں نے اپنے گانوں کے ذریعے خالصتان کے لیے سکھ تحریک کی حمایت کی تھی ، حکومت کی جانب سے سکیورٹی واپس لئے جانے کے ایک دن بعد پنجاب میں حملہ کرکے قتل کردیاگیا۔عمر عبداللہ نے کہاکہ لوگوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی وجہ ہونی چاہیے جس کی بنیاد خطرے کی تشخیص پر مبنی ہونی چاہیے نہ کہ ذاتی پسند اور ناپسند پر۔انہوں نے کہاکہ آجکل سیکورٹی ایک مقصداورضرورت کے بجائے وفاداری پر انعام کے طورپرفراہم کی جارہی ہے۔