بھارتسکھ

کینیڈا : خالصتان پر ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے میں 6نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے

ٹورنٹو 03اکتوبر (کے ایم ایس )
کینیڈا میں سکھوں کے بھارت کے زیر انتظام پنجاب میں سکھوں کیلئے علیحدہ وطن خالصتان کیلئے خالصتان ریفرنڈم کے مرحلے کیلئے 6نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
ریفرنڈم کے اس دوسرے مرحلے کا اہتمام ان لوگوں کیلئے کیا گیا ہے، جو 18 ستمبر کو ہونے والے ریفرنڈم اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کرسکے تھے جبکہ خالصتان کے قیام کیلئے سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس کی جانب سے ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کے اعلان کے ساتھ ہی بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سکھ فار جسٹس کا کہنا ہے کہ 18 ستمبر کو ریفرنڈم میں 110,000 سے زیادہ سکھوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا لیکن ووٹ دینے کا مقررہ شام 5 بجے کا وقت ختم ہوجانے کی وجہ سے قطاروں میں کھڑے کم وبیش 40000 سکھ اپنا ووٹ دینے کا حق استعمال نہیں کرسکے تھے۔ سکھ فار جسٹس کی جنرل کونسل کے رکن اور نیو یارک کے وکیل گرپت ونت سنگھ پنوں نے بتایا ہے کہ خالصتان پر ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کا اہتمام سکھ کمیونٹی کے بے حد اصرار اور تمام سکھ تنظیموں کے اتفاق رائے کے بعد کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 18 ستمبر کو ریفرنڈم میں بڑی تعداد میں ووٹ دے کر کینیڈا کے سکھوں نے تاریخ رقم کردی ہے اور 6 نومبر کو بھی سکھ اسی جذبے کا مظاہرہ کرینگے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button