بھارت
بھارت :منی پور میں تین مکانات نذرآتش، نامعلوم افراد نے پولیس سے بندوقیں چھین لیں
امپھال28اگست(کے ایم ایس)بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت کے دوران نامعلوم افراد نے ریاست کے دارالحکومت امپھال میں تین گھروں کو نذر آتش کر دیا۔
نامعلوم افراد نے امپھال شہر کے علاقے نیو لیمبولین میں تین مکانات کو نذر آتش کیا۔واقعے کے فورا بعد علاقے میں لوگوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا۔پیراملٹری فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے صحت اور خاندانی بہبود کے سابق ڈائریکٹر کے راجو کی رہائش گاہ کی حفاظت پر مامور بھارتی پیراملٹری اہلکاروں سے تین رائفلیں چھین لیں۔یہ واقعہ امپھال کے مغربی علاقے سگولبند بیجوئے گووندا میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایاکہ چھینے گئے ہتھیاروں میں دو اے کے سیریز کی رائفلیں اور ایک کاربائن شامل ہے۔