بھارت

بھارت:پوجا کے دوران آتشزدگی سے 5افراد ہلاک ،60زخمی

نئی دلی03اکتوبر(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اتر پردیش میں پوجا کے دوران آتشزدگی سے 3بچوں سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ 60سے زائد زخمی ہو گئے۔
ریاست کے علاقے بھا دوہی میں درگا پوجا کے دوران پنڈال میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب آرتی کی رسم جاری تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔مقامی حکام کے مطابق پوجا میں 150 افراد شریک تھے، آگ بھڑکنے سے 3بچوں سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ان دنوں بھارت میں مذہبی تہوار نوراتی منائی جارہی ہے جو 10روز تک جاری رہے گی، حادثہ نوراتی کے ساتویں روز ساپتامی کے موقع پر ہونے والی پوجا کے دوران پیش آیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button