بھارت

نیویارک : گردوارے کے دورے پرآئے بھارتی سفیر کوواپس بھاگنا پڑا

indian embassdor forced to leaveنیویارک: امریکہ کے شہر نیویارک میں بھارتی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو کو سکھ کمیونٹی کی طرف سے اس وقت سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا جب وہ گردواے کے دورے پر تھے۔
سکھ کمیونٹی نے بھارتی سفیر کو دیکھ کرشدید غم وغصے کا اظہارکیا اورخالصتان کے حق میںنعرے لگائے ۔ انہوں نے بھارتی سفیر سے سخت سوالات بھی پوچھے۔ سکھوں نے ترنجیت سنگھ سندھو سے پوچھا کہ بھارتی حکومت سکھ رہنمائوں کو قتل کیوں کروا رہی ہے؟ کیا بھارتی حکومت ہردیپ سنگھ نجرکے بعد گرپتونت سنگھ پنوں کو بھی قتل کروانا چاہتی ہے؟سکھ کمیونٹی کے یہ سخت سوالات سن کر بھارتی سفیر کو گوردوارے سے واپس بھاگنا پڑا۔جب ترنجیت سنگھ سندھو گوردوارے سے جانے لگے تو سکھ کمیونٹی نے ان کی گاڑی کے سامنے خالصتان کے پرچم لہرائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button