بھارت

ؓبھارت مسلسل چھٹے برس انٹرنیٹ بندش میں دنیا میں سرفہرست

download (7)اسلام آباد: مودی کا بھارت مسلسل چھٹے برس انٹرنیٹ کی بندش میں دنیا بھر میں فہرست رہا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈیجیٹل رائٹس اور پرائیویسی تنظیم Access Nowنے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے گزشتہ برس(2023)میں کل 116 انٹرنیٹ بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا جب کہ عالمی سطح پر 283 بار انٹرنیٹ شٹ ڈاو¿ن کی منظوری دی گئی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ انٹر نیٹ بند کرنے کا حکم کل 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دیا گیا تھا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 2023 کے دوران 17 مرتبہ انٹرنیٹ بند کیا گیا۔رپورٹ میں کہا کہ یہ مسلسل چھٹی مرتبہ ہے کہ بھارت انٹرنیت کی بندش میں دنیا بھر میں سرفہرست رہا ہے۔انٹرنیٹ کی بڑے پیمانے پر بندش کی وجہ سے بھارت کی جمہوری ساکھ متاثر ہوئی ہے ، بھارتی حکام اظہار رائے کے آزادی کے حق کو بلا جواز سلب کرر ہے ہیں۔
ایشیا پیسیفک کے پالیسی ڈائریکٹر رمن جیت سنگھ چیما کا کہنا ہے کہ بھارت کے اعلیٰ ترین منتخب عہدیدار بار بار ڈیجیٹل انڈیا کی بات کرتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کی بندش کا بھی حکم دیتے ہیں جس سے لاکھوں لوگ مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button