بھارت

اروناچل پردیش : بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

bc4fe85d-6137-4239-8e0a-80c8ab6be9ebنئی دہلی 5 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں چیتا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں بھارتی فوج کا ایک پائلٹ ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چیتا ہیلی کاپٹر ریاست کے علاقے توانگ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ یہ حادثہ آج(بدھ) صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا۔ترجمان نے کہا کہ ایک شدید زخمی پائلٹ دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ دوسرا پائلٹ زیر علاج ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حادثے کی وجہ کاپتہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button