مقبوضہ جموں و کشمیر

کویت :قومی اسمبلی کے ارکان کیطرف سے بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت

 

کویت یکم اکتو بر(کے ایم ایس)
کویت کی قومی اسمبلی کے ارکان نے بھارتی حکام اور ہندو انتہا پسند گروہوں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف مظالم کی مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قانون سازوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد، امتیازی سلوک ، قتل ، انہیں گھروں سے بے دخل اور نذر آتش کرنے کی لہر کے تناظر میں انکے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں۔
انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور اسلامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر بھارتی حکام کے اقدامات کو روکنے اور مسلمانوں کی سلامتی کی بحالی کے لیے کام کریں۔میڈیا ذرائع نے حال ہی میں اطلاع دی ہے کہ پریشان حال ریاست آسام میں مسلم اقلیت کے تقریبا 20ہزار ارکان کو گھروں سے بے دخل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button