مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستانی قوم ہرسال06ستمبر کو مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر تی ہے

اسلام آباد 06 ستمبر (کے ایم ایس)
پاکستانی قوم آج یوم دفاع مناتے ہوئے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے کیونکہ کشمیری اور پاکستانی ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط مذہبی ، تاریخی ، ثقافتی اور جغرافیائی بندھنوں میں بندھے ہوئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے آج یوم دفاع کے سلسلے میں جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ہر سال 6 ستمبر کو دنیا کو یاد دلاتے ہیں کہ تنازعہ کشمیر پاکستان کی تکمیل کا نامکمل ایجنڈا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ بننے سے نہیں روک سکتی۔اس دن پاکستانی عوام کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں اپنی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ یہ دن پاکستان اور جموں و کشمیر میں سرحدوں کے دفاع کے لیے پیش کی جانے والی پاکستانی فوجیوں کی قربانیوں کے احترام میں منایا جاتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ تحریک آزادی کشمیر کا مقصد پاکستان کے دفاع کو مزید مستحکم کرناہے اور کشمیریوں کی جدوجہد پاکستان کے دفاع کو یقینی بنانے کے لئے ہے۔رپورٹ میں ایک دوسرے کے ساتھ گہری محبت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاگیاہے کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کی یکجہتی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا اور قائد اعظم محمد علی جناح نے بجاطورپر کشمیرکو پاکستان کی رگ قرار دیا تھا۔رپورٹ میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کے بیانات اور مظلوم عوام کی حمایت میںکسی بھی حد تک جانے کے لئے پاکستانی فوج کی تیاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں نے کشمیری عوام کوکبھی تنہا نہیں چھوڑا اور نہ آئندہ ایسا کریں گے ، چاہے کچھ بھی ہوجائے۔ تاہم رپورٹ میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں تمام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی پر باالخصوص دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی گئی ہے۔ رپورٹ میں دنیا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی خاموشی توڑے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button