APHC

کشمیری اپنی جدوجہد کامیابی تک جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں، غلام احمدگلزار

Gulam-Ahamd-Gulzarسرینگر 06 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق ، حق خود ارادیت کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک وہ اپنے مقصد کو حاصل نہیں کر لیتے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غلام احمد گلزار نے سینٹرل جیل سرینگرسے ایک پیغام میں کہا کہ بھارت کا کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق دینے سے انکار اس کے جمہوری ہونے کے دعوے کی نفی کرتا ہے اور یہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد کو دہشت گردی کا نام دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیری عوام کو اپنے نصب العین سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کر سکتی اور وہ جاری تحریک آزادی کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کاز کی حمایت کی ہے جو مقبوضہ جموںوکشمیر کے مظلوم عوام کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔
غلام احمد گلزار نے کہا کہ اقوام متحدہ کو جموں و کشمیر میں استصواب رائے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں تاکہ کشمیری اپنی قسمت کا فیصلہ خود کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں امن کیلئے مسلسل خطرہ ہے لہذا عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں خادم حسین اور سید سبط شبیر قمی نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ بھارتی بندوقوں کے سائے میں رہنے والے مظلوم کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ ہی تھے جنہوں نے 5 اگست 2019 کو بھارتی پارلیمنٹ میں 370اور 35-A کی دفعات کی منسوخی کا بل پیش کیا تھاجس کے بعد سے علاقے کے لوگوں کو ناقابل بیان مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی مقبوضہ علاقے میں بھارتی ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اسے فوری گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امیت شاہ نے حریت رہنماو¿ں، کارکنوں، طلبا، وکلائ، انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں اورتعذیب خانوں میں ڈال رکھا ہے۔
خادم حسین اور سبط شبیر نے غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما الطاف احمد شاہ کی صحت کے بارے میں بھی شدید تشویش کا اظہار کیا جنہیں حال ہی میں گردوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوںنے الطاف احمد شاہ سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تما م کشمیری سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ادھر ڈیموکریٹک حریت فرنٹ نے بھی سرینگرمیں جاری ایک بیان میں الطاف احمد شاہ اور دیگر حریت رہنماو¿ں کی جیلوں میں بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے متنبہ کیا کہ اگر کسی کشمیری نظربند کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ دار مودی حکومت ہوگی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button