APHC

حریت رہنمائوں کا انتقال کرنے والے حریت پسندوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد 12دسمبر(کے ایم ایس)حریت رہنمائوں نے ان سوگوار خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے جن کے پیارے حال ہی میں غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتقال کر گئے ہیں۔
ڈیموکریٹک حریت فرنٹ کے چیئرمین چوہدری شاہین اقبال اور الطاف حسین وانی نے پارٹی رہنما قاضی عمران سے اظہار تعزیت کیا جن کی والدہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے ضلع پونچھ میں انتقال کر گئیں۔ انہوں نے کشمیر کاز کے لیے اس خاندان کی قربانیوں کو سراہا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنما سید اعجاز رحمانی نے مرحوم وسیم فاروق کے لیے دعائے مغفرت کی جن کا انتقال ان کے آبائی قصبے ترال پلوامہ میں ہوا۔ وہ شہید حریت کارکن فاروق احمد کے بیٹے تھے۔حریت رہنمائوں نے سوگوار خاندانوں کے نام اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا کہ ان خاندانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button