بھارت

محمد زبیر، پرتیک سنہا نوبل انعام کیلئے امیدواروں کی فہرست میں شامل

e6457be0-880e-40b5-bfd8-80bf0abf815eنئی دلی06اکتوبر( کے ایم ایس) دینا کے سب سے بڑے “نوبل امن انعام “ کا اعلان 7اکتوبر کو ناروے کے دارلحکومت اوسلو میں کیا جائے گا۔امریکہ کے ٹائم میگرین نے اس برس جن لوگوں کو اس انعام کے لیے پسندیدہ لوگوں میں شامل کیا ہے ان میں بھارت کی فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ”آلٹ نیوز“ کے بانی پرتیک سنہا اور محمد زبیر بھی شامل ہیں۔نوبل امن انعام کے فاتحین کا انتخاب ناروے نوبل کمیٹی کے پانچ ارکان کریں گے جنکا تقرر ناروے کی پارلیمنٹ نے کیا ہے ۔ اس مرتبہ 251افراد اور92تنظیمیں کو نوبل انعام کے لیے پسندیدہ قرار دیا گیا ہے۔
ٹائم میگزین کی اشاعت میں کہا گیا ہے کہ ”بھارت میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کے واقعات کے درمیان پرتیک سنہا اور محمد زبیر بھارت میں بھیلائی جارہی غلط معلومات کا مسلسل مقابلہ کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں اور جعلی خبروں کو مدلل دلائل کے ساتھ رد کرتے ہیں اور نفرت انگیزتقریروں کے خلاف آوااز اٹھارہے ہیں ۔
یادرہے کہ محمد زبیر کو روان برس جون میں 2018کی انکی ایک ٹویٹ کیلئے گرفتار کیا گیا تھا ۔انکی گرفتاری کے خلاف نہ صرف بھارت بلکہ عالمی پیمانے پر غم وغصے کا اظہار کیا گیا تھا۔ امریکہ کی ”کمیٹی تو پروٹیکٹ جرنلسٹس“ نے بھی ایک بیان جاری کر کے کہا تھا کہ بھارت میں پریس کی آزادی پر ایک اور حملہ ،جہان حکومت نے ایک مخالفانہ اور غیر محفوظ ماحول پیدا کیا ہے۔“

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button