بھارت

راجستھان : سکول میں چھرا گھونپنے کے واقعے کے بعد فرقہ وارانہ تشدد، کرفیو نافذ، انٹرنیٹ سروس معطل

rajistan

جے پور:بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع ادھے پور کے ایک سرکاری اسکول میں چھرا گھونپنے کے واقعے کے بعد فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑا ہے ۔ حکام نے ضلع میں کرفیو نافذ کر دیا ہے اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے مدھوبن میں دسویں جماعت کے ایک طالب علم پر ساتھی طالب علم نے چھری سے وار کیا جس پر علاقے میں تشدد اور مظاہرے پھوٹ پڑے۔ ہندو غنڈوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی اور پولیس پر پتھراﺅ کیا۔
صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ ادھے پور کے ضلع کلکٹر اروند پوسوال نے اعلان کیا کہ شہر کے تمام اسکول اور کالج اگلے نوٹس تک بند رہیں گے۔
تشدد میں ملوث نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ہندو توا جماعت بی جے پی کی ایک رہنما پھول سنگھ مینا نے ملزم طالب علم کے گھر کو بلڈوزر سے گرانے کا بیان جاری کیا ہے جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button