بھارت

اتر پردیش: ہندو توا غنڈوں کا مسلم نوجوانوں پر تشدد

muslim man lynched in indiaلکھنو:بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں ہندوتوا غنڈوں نے ایک مسلمان نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ناظم نامی نوجوان پر علی گڑھ کے ایک قرسی علاقے میں تشدد کیا گیا۔ نوجوان پر ایک ہندو خاتون کے ساتھ بات کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائر ہوئی ہے جس میں ناظم کو برہنہ حالت میں ہندو توا غنڈوںکے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
علی گڑھ ہی کے علاقے بندیوی میں ہند وتوا غنڈوں ایک نابالغ مسلمان لڑکے کو اس وقت مارا پیٹا جب وہ اپنی علیل ماںکی عیادت کیلئے ہسپتال گیا تھا۔
اس واقعے کی بھی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں متاثرہ لڑکے کو مدد کے لیے پکارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button