بھارت

بی جے پی نے ہندو توا کے نام پر کامیابی حاصل کی، وزیر اعلی راجستھان

جے پور13 مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت Ashok Gehlotنے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) نے ہندو تواا ور پولرائزیشن کے نام پر چالاکی سے بیان بازی کر کے چار راستوں کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اشوک گہلوٹ نے جے پور میں ایک امن مارچ کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں میڈیا دباﺅ میں ہے اور جسے مودی میڈیا کہا جاتا ہے اسکی پوری توجہ انتخابات پر مرکوز رہی۔ انہوںنے کہا یہ میڈیا اسکرین گیم تھا جس سے لوگوں کی سوچ بدلی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چالاکی سے جو بیان بازی کی گئی اس سے بی جے پی جیت گئی۔ انہوںنے کہا کہ ملک کے حالات سنگین ہیں ، تشدد اور کشیدگی کا ماحول ہے ، ہندو توا کے نام پر سیاست کی جا رہی ہے ۔ اشوک گہلوٹ نے کہا کہ بالآخر جیت سچائی کی ہی ہو گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button