بھارت

تامل ناڈو :سکول کے گرائونڈمیں آر ایس ایس کے تربیتی کیمپ کا انعقاد

نئی دلی 10اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست تامل ناڈو میںراشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے زیر انتظام آج کوئمبٹور کے ایک سرکاری اسکول میںتربیتی کیمپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے ۔
ویڈیو میں دکھایاجانیوالا تربیتی کیمپ آر ایس ایس کے ارکان نے گزشتہ روز آر ایس پورم کے علاقے کوئمبٹور کارپوریشن کے پرائمری سکول کے احاطے میں منعقد کیا۔تامل ناڈو کی ایک سیاسی تنظیم تھانتھائی پیریار دراویدار کزگم نے ایک سکول میں آر ایس ایس کے تربیتی کیمپ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول میں اس طرح کے کیمپوں کے انعقاد سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا متاثر ہوگی۔ پارٹی کے ارکان نے آج اسکول کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور تربیتی کیمپ کی اجازت دینے پر کارپوریشن کے عہدیداروں کے خلاف نعرے بازی کی ۔ کارپوریشن کمشنر ایم پرتاپ نے میڈیا کو بتایا کہ شہری ادارہ اسکولوں میں کسی بھی سماجی، سیاسی یا مذہبی اجتماع کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button