بھارت

بھارت: چھتیس گڑھ میں سی آر پی ایف اہلکار نے خودکشی کر لی

سکما: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے خود کوگولی مارکر خودکشی کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے 44سالہ ہیڈ کانسٹیبل وپل بھویاں نے ہفتے کے روز ضلع سکما کے علاقے گدیرس میں قائم ایک کیمپ میں باتھ روم کے اندر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ وپل بھویان کے ساتھیوں نے موقع پر پہنچ کر ہیڈ کانسٹیبل کو خون میں لت پت پایا۔چھتیس گڑھ ریاست میں گزشتہ تین ماہ کے دوران پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں کی جانب سے خودکشی کا یہ پانچواں واقعہ ہے جہاں بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسزکے اہلکار نکسل وادیوں اورمائونوازوںکے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیںجو بھارتی تسلط سے ایک آزاد ریاست کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button