مقبوضہ جموں و کشمیر

میرواعظ کا الطاف شاہ کی دوران حراست شہادت پر اظہار افسوس

سرینگر 11اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی دوران حراست شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔
میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ الطاف احمد شاہ سرطان کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کی تشویشناک حالت کے باعث ان کے اہل خانہ کی جانب سے ضمانت کی بار بار اپیلوں کے باوجود انہیں ضمانت نہیں دی گئی۔انہوں نے کشمیری نظربندوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا جو برسوں سے تہاڑ سمیت بھارت کی مختلف جیلوں میں بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں مناسب طبی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے علیل قیدیوں کی زندگیاںہمیشہ خطرے میں رہتی ہیں۔ انہوں نے بھارتی حکومت اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیری نظربندوں کوعلاج ومعالجے سمیت بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔میر واعظ نے شہید رہنما کے اہل خانہ بالخصوص ان کی اہلیہ اور بچوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ .

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button