نئی دلی : انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس کا انعقاد
نئی دلی12اکتوبر ( کے ایم ایس ) بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کے حوالے سے دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انسانی حقوق کے نامور کارکنوں، سیاسی تجزیہ کاروں، صحافیوں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر شاہد سلیم نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت نے جموں کشمیر کو ایک ایسی کالونی میں تبدیل کر دیا ہے جہاں لوگوں کے بنیادی انسانی اور جمہوری حقوق روز پامال کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا 5اگست2019کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے کشمیریوں کے ساتھ نو آبادیاتی سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا جموں کشمیر میں کسی قسم کی جمہوریت نہیں ہے اور نہ ہی آئین و قانون کی بالا دستی ہے بلکہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتا ہے۔
کانفرنس کے دیگر مقررین ڈاکٹر سریش کھیرنار، راکیش رفیق، الوک شرما، پرفیسر آنند کمار، شیو مورتی، اورکنچن نے بھی جموں کشمیر کے موجودہ حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے بھارتی کارکنوں کوجموںوکشمیکا دورہ کرکے بھارتی عوام کو وہاں کی حقیقی صورتِ حال سے آگاہ کرنا چاہیے۔