بھارت

بنگلورو: پولیس نے” پی ایف آئی“ کے 14 ارکان پر غداری کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا

 

بنگلورو 23 ستمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے دارلحکومت بنگلورو میں پولیس نے مسلم تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے 14 ارکان کے خلاف بغاوت کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بنگلورو پولیس نے ایک بیان میںکہا کہ ان 14 افراد کے خلاف کدوگونڈاناہلی تھانے میں تعزیرات ہند کی کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جس میں بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے کا الزام بھی شامل ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد میں سے دو کا تعلق بنگلورو سے ہے جبکہ باقی 12 افراد کرناٹک کے دیگر علاقوں سے ہیں۔
یاد رہے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی اداروںنیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی( این ائی اے) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گزشتہ روز اتر پردیش، کیرالہ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک اور تمل ناڈو سمیت گیارہ ریاستوں میں پاپولر فرنٹ فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے تقریباً 106 ، رہنماﺅں،کارکنوں کو چھاپوں کے دوران گرفتار کر لیا تھا ۔گرفتار کیے گئے لوگوں پر دہشت گردی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button