مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: پیر پنچال کے بعض علاقوں میں برفباری
سرینگر13اکتوبر(کے ایم ایس)بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے کچھ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری جبکہ کچھ علاقوں میں بارشیں ہوئی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق خطہ پیرپنچال کے بالائی علاقوں میں سیزن کی تازہ برف باری ہوئی ہے جسکے نتیجے میں پہاڑ سفید چادر میں لپٹ گئے ۔ اگر چہ یہ برف باری ہلکی نوعیت کی تھی لیکن اس سے درجہ حراست میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ وادی کشمیر میں معروف سیاحتی مقام گلمرگ کو چھوڑ کو رات کے وقت درجہ حرارت معمول سے ریکارڈ ہو رہا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے منگل کی شام کو کہا تھا کہ اونچے مقامات پر برف اور بارش کی موجودہ موسمتی صورتحال اگلے تین سے چار گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ محکمے نے تیرہ اکتوبر(آج)کے بعد ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔