بھارت

حجاب تنازعہ : بھارتی سپریم کورٹ کے دو ججوں کی رائے میں اختلاف، معاملہ لارجر بنچ کو سونپ دیا گیا

Television journalists are seen outside the premises of the Supreme Court in New Delhi

نئی دلی13اکتوبر(کے ایم ایس) بھارتی سپریم کورٹ ریاست کرناٹک میں حجاب تنازعہ پر اپنا حتمی فیصلہ نہیں دے پائی ہے۔ اس معاملے پر سپریم کے دو ججوں کی رائے مختلف تھی جس کے بعد معاملہ لارجر بنچ کو سونپ دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اب حجاب معاملے کی سماعت سپریم کورٹ کی تین رکنی بنچ کرے گی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس گپتا نے کہا کہ مختلف آرا کی وجہ سے ہم معاملہ چیف جسٹس کو بھیج رہے ہیں تاکہ وہ بڑی بنچ تشکیل دے سکیں۔ سپریم کورٹ نے حجاب معاملے کی دو دن تک سماعت کے بعد فیصلہ 22ستمبر کو محفوظ کر لیا تھا ۔یا
د رہے کہ ریاست کرناٹک میں ہند و توا بی جے پی حکومت نے پری یونیورسٹی اور کالجوں میں حجاب پہننے پر پابندی لگانے کا حکم جاری کر رکھا ہے جس کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی گئی تھی جس نے گیارہ روز کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سنایا تھا کہ اسلام میں حجاب لازمی نہیں ہے لہذا تعلیمی اداروں میں یونیفارم پہننا لازمی قرار دینا ٹھیک ہے ۔ ہائی کورٹ نے مزید کہا تھا کہ ڈریس کوڈ نافذ کرنے کامشورہ یا حکم دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہے۔کرناٹک ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button