بھارت

بھارت ، اسرائیل کا دفاعی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق

نئی دہلی03 جون (کے ایم ایس)بھارت اور اسرائیل نے اپنے دفاعی تعلقات کو مزیدوسعت دینے پر اتفاق کیا ہے ۔ اسرائیل کے نائب وزیر اعظم Benjamin Gantzنے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسرائیل کے نائب وزیراعظم جو زیر دفاع بھی ہیں جمعرات کو اپنے پہلے سرکاری دورے پر بھارت پہنچے۔ انہوںنے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے بھی ملاقات کی۔ Benjamin Gantz نے جمعرات کو مودی کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران بتایا”ہمارے پاس دفاعی تعاون کو گہرا کرنے کا بہترین موقع ہے۔اسرائیل بھارت کو ہتھیاروں کے سب سے بڑے برآمد کنندگان میں سے ایک ہے اور بھارت نے گزشتہ دہائی میں اسرائیل سے 2.9 بلین امریکی ڈالر کے ہتھیار خریدے ہیں۔ اہم خریداریوں میں میزائل، ریڈار اور یو اے وی شامل ہیں۔قبل ازیں اسرائیلی نائب وزیر اعظم نے راج ناتھ سنگھ کے ساتھ دفاعی تعلقات کو گہرا کرنے پر بات چیت کی۔ انہوں نے دفاعی ٹکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے سے متعلق دستاویزات کا بھی تبادلہ کیا۔
Benjamin کے دفتر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزراءنے اسرائیل اور بھارت کے تعلقات کے 30 سال مکمل ہونے پر ایک مشترکہ اعلامیہ پیش کیا اور دفاعی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button