بھارت

ہماچل پردیش: بارشوں ، لینڈ سلائیڈنگ سے 3سو سے زائد افراد ہلاک

شملہ20اگست(کے ایم ایس)

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں موسلا دار بارشوں سے ہولناک تباہی ہوئی ہے ۔ ریاست میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ او سیلا ب کے سبب جو ن کے مہینے سے اب تک 330سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ پانچ روز کے دوران 74لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہماچل پردیش میں لگاتار بارش ہو رہی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے شدید بارش کا سلسلہ مزید کچھ روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ابتر حالات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف 18اگست کو ریاست میں 65مکانات منہدم ہو گئے جبکہ 271کو نقصان پہنچا۔ 875سڑکیں مکمل طورپر بند ہے ، کئی دیہات بجلی سے محروم ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ سے کئی اضلاع بری طرح متاثر ہیں۔ بارش کے سبب اب تک 7ہزار 7سو کروڑ روپے سے زائد کا نقصا ن ہوا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button