مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی برادری کشمیریوں کوانکا حق خود ارادیت دلوانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے،منیر اکرم

اقوام متحدہ یکم اکتوبر (کے ایم ایس )
اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی ادارے کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے پرزوردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نیویارک میں سماجی، انسانی اور ثقافتی مسائل کے حل کے لیے کام کرنیوالی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تھرڈ کمیٹی کی عام بحث میں خطاب کے دوران عالمی برادری پر زودیا کہ وہ کشمیری عوام کو انکا حق خودارادیت دلوانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے جس کا وعدہ کشمیریوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداوںمیں کیاگیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیر ی عوام کو ان کا یہ ناقابل تنسیخ حق دینے سے انکار کر رہاہے۔ انہوں نے عالمی برداری پر زور دیا کہ وہ بھارت سے مطالبہ کرے کہ وہ متنازعہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکرے اور بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن کو ان خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی اجازت دے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button