مقبوضہ جموں و کشمیر

میرواعظ کی گھر میں مسلسل نظربندی کی مذمت

سرینگر14 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تنظیم کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر انتظامیہ کی ایک بار پھر مذمت کی ہے۔
انجمن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں بھی جو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کا مہینہ ہے میر واعظ کو مسلسل نظر بندی انتہائی افسوسناک ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ میرواعظ کی گزشتہ تین سال سے زیادہ عرصے سے نظربندی کشمیری مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو سخت ٹھیس پہنچا رہی ہے۔
یاد رہے کہ میرواعظ عمر فاروق 05 اگست 2019 سے گھر میں مسلسل نظر بند ہیںجب نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button