بھارت

بھارت :گیان واپی مسجد تنازعہ: مبینہ شیولنگ کے سائنسی تجزیے کی استدعا مسترد

وارانسی15اکتوبر(کے ایم ایس)اترپردیش کے شہر وارانسی کی ضلعی عدالت نے گیان واپی مسجد کے حوض میں پائے جانے والے مبینہ شیولنگ کے سائنسی جائزے (کاربن ڈیٹنگ) کی ہندو فریق کی استدعا مسترد کر دی ہے۔
پانچ ہندو خواتین نے گیان واپی مسجد کے وضو خانے میں پائے جانے والے شیولنگ نما ڈھانچے کی عمر ، لمبائی ،چوڑائی کی سائنسی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوںنے اس سلسلے میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس آئی ) کو تحقیقات کاحکم دینے کی اپیل کی تھی۔ وارنسی کے ضلعی جج ڈاکٹر اجے کرشنا شویش نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے ۔
عدالت کے حکم کے بعد ہندو فریق کے وکیل شیوم گوڑ نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جس جگہ مبینہ شیولنگ ملا ہے اس جگہ کی حفاظت کی جانی چاہیے جسکا حوالہ دیتے ہوئے ضلعی عدالت نے کاربن ڈیٹنگ یا دیگر سائنسی طریقے سے تحقیقات کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔ درخواست دائر کرنے والی پانچ ہندو خواتین میں سے ایک راکھی سنگھ اس موقع پر عدالت میں موجود نہیں تھی جبکہ باقی چار سیتا ساہو، منجو ویاس، ریکھا پاٹھک اور لکشمی دیوی موجود تھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button