بھارت

بھارتی عدالتوں میں ایران کی مثال دیکر حجاب کی مخالف کرنا سراسر غلط ہے، مہدوی پور

نئی دلی15 اکتوبر (کے ایم ایس) ایران نے کہا کہ بھارت کی عدالتوںمیں ایران کے حجاب تنازعہ کی جو تصویر پیش کی جارہی ہے وہ سراسر غلط ہے اوراس مسئلے کو بھارتی حکومت کے ساتھ سفارتی سطح پر اٹھایا جائے گا۔
ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ خامنہ ای کے بھارت میں نمائندے مہدی مہدوی پورنے دہلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عدالتوں میں کہا جا رہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی حجاب کی مخالفت ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حجاب کے معاملے میں ایران کی مثال دینا سراسر غلط ہے کیونکہ ایران کی اکثر خواتین حجاب پہنتی ہیں ۔ مہدوی پور نے کہا کہ حجاب کے حوالے سے بھارت میں جاری تنازعہ یہاں کا اندرونی معاملہ ہے لیکن ایران کی مثال دیکر حجاب کی مخالف کی بات کرنا غلط ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو ہم بھارت حکومت کے ساتھ سفارتی سطح پر اٹھائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ملک کی اپنی ثقافت ہوتی ہے اور مختلف قوانین ہوتے ہیں،اسلام میں حجاب ضروری ہے جسکی کی سنی یا شیعہ علماءکوئی بھی مخالف نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ ایران میں حجاب پہننا قانونی طور پرضروری ہے لیکن حجاب پہننے پر کوئی سزا یا جرمانہ نہیں ہے صرف کونسلنگ کی جاتی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button