بھارت

بھارت میں کورونا وائرس کے 333,533 نئے کیس رپورٹ، 525 اموات

نئی دہلی 23 جنوری (کے ایم ایس)بھارت میںکورونا وائرس کے 333,533 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے وبا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 392,37,264 ہوگئی ہے۔بھارت امریکہ کے بعدکورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا دوسرا بڑاملک ہے۔
بھارت میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح 17.22 فیصد سے 17.78 فیصد تک ہے جبکہ ہفتہ وار مثبت کیسزکی شرح 16.65 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فعال کیسز بڑھ کر 2,187,205 ہو گئے ہیں جبکہ 525 تازہ اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 489,409 ہو گئی ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے فعال کیسزمیں 73,840 کیسز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button