مقبوضہ جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی کی طرف سے شوپیاں میں کشمیری نوجوان کے دوران حراست قتل کی مذمت

mehbooba-muftiسرینگر 19اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ضلع شوپیاںمیں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک کشمیری نوجوان کے دوران حراست قتل مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان عمران بشیر گنائی کو بھارتی فورسز نے گزشتہ روز ضلع کے علاقے حرمین میں ایک دستی بم دھماکے میں دو بھارتی مزدوروں کی ہلاکت کے بعد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران حراست میں لیا تھا۔ اس کے بعد فوجیوں نے اسے ضلع کے علاقے نوگام لے جاکر جعلی مقابلے میں شہید کر دیاتھا۔محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نہتے کشمیریوں کے قتل کے واقعات کا جواز پیش کرنے کیلئے انہیں عسکریت پسند قراردے دیا جاتا ہے ۔ عمران گنائی کو پولیس نے حراست میںلینے کے بعد مبینہ طور پر عسکریت پسند قراردیکر ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا ہے اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جانی چاہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button