مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص زخمی،متعدد مویشی ہلاک

IMG-20200505-WA0019سرینگر 20اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے بالائی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص زخمی جبکہ 50 بھیڑوں سمیت متعد د مویشی ہلاک ہو گئے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع میں تھنہ منڈی کے پہاڑی علاقے بری بہک شاہ درہ میں آسمانی بجلی کے باعث زخمی ہونے والے شخص کی شناخت محمد جنید کے طورپر ہوئی ہے ۔ واقعے میں 50بھیڑوں اور 3گھوڑوں سمیت متعد د مویشی ہلاک بھی ہوئے ۔ آسمانی بجلی گرنے سے ناصر حسین اور گھم بیرمغلاں کے دیگر رہائشیوں کے مویشی ہلاک ہو ئے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button