جموں

سمرن جیت نے مقبوضہ وادی میں اپنے داخلے پر پابندی کے حکم کو عدالت میں چیلنج کر دیا

جموں 20 اکتوبر (کے ایم ایس) شرومنی اکالی دل امرتسرکے سربراہ سمرن جیت سنگھ مان نے مقبوضہ وادی کشمیر میں اپنے داخلے پر پابندی کے بھارتی انتظامیہ کے حکم کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔
سمرن جیت سنگھ مان اس فیصلے کے خلاف لکھن پور میں مسلسل چار راتوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔
پنجاب کے سنگرور سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن سمرن جیت سنگھ مان کو کٹھوعہ کے ضلع مجسٹریٹ راہول پانڈے کے حکم پر پیر کی شام وادی کشمیر جانے سے روک دیا گیاتھا۔ انہوں نے ایڈوکیٹ ٹی این گپتا کے ذریعے کٹھوعہ کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں ضلع مجسٹریٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا۔
گپتا نے کہا کہ مان نے اس حکم کو اس بنیاد پر چیلنج کیا ہے کہ انہیں کچھ دن پہلے وادی کے دورے کی منظوری دی گئی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button