جموں

پونچھ : آتشزدگی کے واقعے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی

جموں 10 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ضلع کے علاقے منڈی آدائی میں محمد اکرم نامی شخص کے گھر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کی وجہ ایل پی جی سلنڈر کاپھٹنا بتایا جارہا ہے۔اس دوران دو خواتین سلیمہ اختر، زیتون اختر اور امیر الدین نامی ایک شخص جھلس جانے کی وجہ سے زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button