جموں

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجی کی پراسرات موت پرراجوری میں احتجاجی مظاہرے

سرینگر 06دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک ریٹائرڈ بھارتی فوجی کی پراسرار موت کیخلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔
مطابق لوگوں نے سکھ دیو نامی سابق بھارتی فوجی کی لاش کو ضلع کے گائوں پالما سنکاری میں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیااور ٹریفک بلاک کر دی ۔ریٹائرڈ بھارتی فوجی کے اہل خانہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ تین روز قبل پراسرار طورپر لاپتہ ہوگیا تھا اور اسکی لاش گزشتہ روز گائوں میں کھیتوں سے ملی ہے ۔مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے راجوری کوٹرنکا بدھل روڈ پر ٹریفک بلاک کردی اور انتظامیہ اورپولیس کے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button