جموں

جموں : معذور افراد نے خود سوزی کی دھمکی دیدی

جموں 11 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معذور افراد نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکام نے ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے تو وہ خود سوزی کر لیں گے۔
” جموں و کشمیر ہینڈیکیپڈ ایسوسی ایشن“ کے ارکان نے کہا کہ معذور افراد کی پنشن میں 3ہزار روپے ماہانہ اضافہ کیا جائے۔ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے کہا کہ انتظامیہ معذور افراد کے لیے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکام بالا نے انکے مطالبات پورے نہ کیے تو وہ خود سوزی کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button