جموں

ویلج ڈیفنس گارڈز کو تربیت اور ہتھیار دینے کا بھارتی حکومت کا اعترا ف

نئی دلی08 فروری (کے ایم ایس)
بھارتی حکومت نے فوج کی حمایت یافتہ ویلج ڈیفنس گارڈز کے 900سے زائد ارکان کو گزشتہ ماہ جموں خطے کے ضلع راجوری میں تربیت اور ہتھیار دینے کا اعتراف کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ اعتراف بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس نے گزشتہ ماہ6جنوری سے 25جنوری تک پولیس کے تعاون سے 948ولیج ڈیفنس گارڈ کے ارکان کو تربیت دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں ضلع راجوری میں ولیج ڈیفنس گارڈز کے 5ہزارسے زائد ارکان جن میں اکثریت ہندوئوں کی ہے، کو رائفلوں سے لیس کیاگیا ہے اور مزید ہتھیارہتھیار بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔ بھارتی فوج نے جموں خطے میں تقریبا 28ہزار ویلج ڈیفنس گارڈزتعینات کئے ہیں۔ وی ڈی جی ممبران کو بغیر کسی ضابطہ اخلاق کے تحت لائے بغیر ہتھیار فراہم کئے جارہے ہیں اور مختلف اضلاع میں ویلج ڈیفنس گارڈز کے ارکان کے خلاف کشمیریوں کے قتل، خواتین کی عصمت دری،ظلم و تشدد اور منشیات سے متعلق 200سے زائدمقدمات بھی درج ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button