مقبوضہ کشمیر کے کئی سائنسدان دنیا کے اعلیٰ ترین 2 فیصد سائنسدانوں کی فہرست میں شامل
سرینگر20 اکتوبر (کے ایم ایس) امریکہ کی سٹینفورڈ یونیورسٹی Stanford University نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے 45کے لگ بھگ سائنسدانوں کو دنیا کے اعلیٰ ترین 2 فیصد سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
مقبوضہ وادی کشمیر کے کم از کم 25 اور جموں خطے کے 20 سائنسدانوں نے ٹاپ رینکنگ میں جگہ بنائی ہے۔ مذکورہ یونیورسٹی کچھ اہم اشاریوں کی بنیاد پر سائنسدانوں کی فہرست مرتب کرتی ہے ۔ان میں کشمیر یونیورسٹی کے 9 سائنسدانوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں پروفیسر شکیل اے رومشو، ، پروفیسر غلام جیلانی ، پروفیسر ایف اے مسعودی، ڈاکٹر عادل غنی ،ڈاکٹر ادریس احمد وانی، ڈاکٹر امتیاز احمد، ڈاکٹر شبیر احمد پارہ، ڈاکٹر اخلاق حسین اور ڈاکٹر روف احمد راتھرشامل ہیں۔
صورہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے دو سائنسدانوں ڈاکٹر پرویز احمد کول اور ڈاکٹر ایم ایس کھوڑو کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔