مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی ، آر ایس ایس ایجنڈے کے خلاف ایک باقاعدہ جنگ کی ضرورت ہے، سی پی آئی

حیدر آباد بھارت23 مارچ (کے ایم ایس)کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی آئی) نے ملک میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کے خلاف بڑے پر جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی پی آئی کے قومی سیکرٹری اتل کمار انجان نے ریاست تلنگانہ کے دارلحکومت حیدر آباد میں پارٹی کے اسٹیٹ کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے پانچ ریاستوں کے حالیہ انتخابات کے بعد اب تلنگانہ پر توجہ مرکوز کی ہے اوروہ فرقہ پرست سیاست کے ذریعے یہاںبھی اپنا مقصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔انہوںنے کہا کہ تلنگانہ عوام کو اس سازش سے چوکس رہنے کی ضرورت ہے اور سیکولر طاقتوں کو پہلے سے زیادہ چوکسی کے ساتھ متحدہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ اتل کمار انجان نے کہا کہ بی جے پی ، آر ایس ایس کے ایجنڈے کے خلاف ایک باقاعدہ جنگ کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی حکومت منافع میں چلنے والے عوامی اداروں کو خانگی شعبہ کے حوالے کرنے کی تیاری کر رہی ہے تاکہ حکومت سے قربت رکھنے والے صنعتی گھرانوں کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔ انہوںنے کہا کہ ورکرس اور مزدوروں کے ساتھ ناانصافی کی اس پالیسی کے خلاف ملک کی مختلف مزدور تنظیموں نے 28اور 29مارچ کو قومی سطح پر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button