مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے رواں سال اب تک 137 کشمیریوں کو شہید کیا

killing

سرینگر02اکتوبر (کے ایم ایس)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں رواں سال اب تک 137 کشمیریوں کو شہید کیا ہے جن میں سے35 افراد کو دوران حراست یا جعلی مقابلوں میں شہید کیاگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان شہادتوں کے نتیجے میں 10 خواتین بیوہ اور 29 بچے یتیم ہوگئے ہیں۔تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کا انتقال ادھم پور جیل میں بھارتی پولیس کی حراست میں ہوا جبکہ تحریک آزادی کشمیر کی علامت سید علی گیلانی کا انتقال حیدر پورہ سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا جہاں وہ گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے نظربند تھے۔ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں محاصرے اورتلاشی کی2007 کارروائیوں کے دوران کم از کم 59 مکانات اور دیگر عمارتوں کو کیمیائی مادے اور مارٹر گولوں سے تباہ کردیا۔ اس دوران بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے پرامن مظاہرین ،احتجاجی جلوسوں اور عزاداروں پر گولیوں ، چھروں اور آنسو گیس کے گولوں سے 451 افرادکو زخمی کردیا۔ حریت رہنماوں ، کارکنوں ، نوجوانوں اور خواتین سمیت 901 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان میں سے بیشتر کو کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون(یو اے پی اے) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے میں کم از کم 13 خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی۔اپنے پاسپورٹ پر سینکڑوں سیاسی رہنماوں ، کارکنوں ، طلباء، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ بھارتی حکام نے ذرائع ابلاغ کو مقبوضہ علاقے کی زمینی صورتحال کے بارے معلومات فراہم نہ کرنے کے سخت احکامات دے رکھے ہیں۔

 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button