مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :حریت کارکن امتیاز احمد ہزاری وفات پا گئے

سرینگر30ستمبر(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے کارکن اور جموں وکشمیر مسلم لیگ کے رکن امتیاز احمد ہزاری آج سرینگر میں وفات پا گئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ میں حریت رہنماﺅں فردوس احمد شاہ، مختار احمد وازہ، فیروز احمد خان، شکیل بخشی ، ریاض شاہ اور توصیف احمد سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ انہوںنے جاری تحریک آزادی میں خدمات پر امتیاز احمد کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ نے امتیاز احمد کی وفات پر اسلام آباد میں اپنے دفتر میں ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا۔ اجلاس کے شرکا ءنے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button