APHC

اسلام آباد، کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیئر رہنما مولانا عباس انصاری کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

0000اسلام آباد26اکتوبر(کے ایم ایس) آج اسلام آباد میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما مولانا عباس انصاری کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے زیر اہتمام غائبانہ نماز جنازہ میںزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظفر آباد ، کوٹلی اورآزادجموں و کشمیر کے دیگر شہروںمیں بھی مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
نماز جنازہ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنما غلام محمد صفی نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں میر طاہر مسعود ، محمود احمد ساغر ، محمد فاروق رحمانی ، سید فیض نقشبندی ، سید یوسف نسیم ، ، محمد رفیق ڈاراور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیرشاخ کے دیگر رہنماﺅں کے علاوہ تارکین وطن پاکستانی نمائندے غلام محمد بٹ اور ہیومن رائٹس کونسل پاکستان کے رہنما جمشید حسین بھی شریک تھے۔
مقررین نے اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر میں شہید رہنما کی خدمات اور قربانیوں پرانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے کہا کہ مرحوم کا شمار تحریک آزادی کے بانی رہنماﺅں میں ہوتا تھا جنہوں نے حق کی آواز کی پاداش میں برسہا برس تک جیلیں کاٹیں۔ انہوںنے کہا کہ مرحوم کی تحریکی، دینی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button