APHC

اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر بھارت مخالف دھرنا

اسلام آباد24 ستمبر (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے خطاب کے خلاف آج اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے مبصرین دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔
احتجاجی دھرنے کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کی اور اس میں تمام حریت ارکان اور آزاد جموں وکشمیر کے رہنماوں نے شرکت کی۔
مقررین نے اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر کی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت حق خودارادیت کے جائز مطالبے کو دبانے کے

[videopress Dfg8SsdE]

لیے وحشیانہ طاقت کا استعمال کر رہی ہے اور مقبوضہ علاقے میں ہندوتو ایجنڈے کومسلط کر نے کی کوشش کرر ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے گزشتہ 34 برسوں کے دوران مقبوضہ علاقے میں ایک لاکھ سے زائد بے گناہ کشمیری شہید جبکہ لاکھوں زخمی کر دیے ہیں۔انہوںنے کہا کہ حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیری اس وقت مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوںمیں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر نہ تو بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی کوئی علاقائی تنازعہ ہے بلکہ لاکھوں کشمیریوں کے سیاسی مستقبل کا مسئلہ ہے۔
دھرنے کے اختتام پر حریت رہنماو¿ں نے مبصرین دفتر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات بارے ایک یادداشت بھی پیش کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button