APHC

سرینگر : میر واعظ دیگر رہنماﺅں کا مقبوضہ جموں وکشمیر کی ابتر صورتحال پر اظہار تشویش

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماوں نے سری نگر میں منعقد ایک اجلاس میں مقبوضہ علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر غور و خوض کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اجلاس میں میر واعظ عمر فاروق، پروفیسر عبدالغنی بٹ ، مسرور عباس انصاری اور بلال غنی لون شریک تھے۔
میرواعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ”پانچ سال سے زائد عرصے کے بعد ساتھیوں کے ساتھ ملاقات پر انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں ، ہمارے کچھ ساتھ ابھی بھی قید ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔“
یہ اجلاس میرواعظ کی رہائش گاہ پرہوا جس کی میر واعظ نے ایک تصویر بھی شیئر کی۔ اجلاس میں مقبوضہ علاقے میں جاری قتل وغارت، چھاپوں اور بلا جوازگرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ مودی حکومت کی طرف سے 5اگست2019کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد یہ میر واعظ اور دیگر رہنماﺅں کی پہلی ملاقات تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button