مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کا ترک سیاستدان ا وگوزان اسیترک کے انتقال پراظہار تعزیت

turkسرینگر03اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے ترکی کی فیلیسٹی پارٹی کے اعلیٰ ایڈوائزری بورڈ کے سربراہ اوگوزان اسیترک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ترک سیاستدان کے انتقال سے تحریک آزادی کشمیر ایک عظیم خیر خواہ سے محروم ہو گئی ہے جنہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے مقدس مقصد کے لئے اپنی خدمات اور دل کی گہرائیوں سے مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ اوگو زان اسیترک نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے ایک سچے دوست اور وکیل کے طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے کئی سیمینارز ، پرامن مظاہرے اور پریس کانفرنسیں منعقد کیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کشمیری عوام کی طرف سے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور دعا کرتی ہے کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل اور یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے بھی اوگوزان اسیترک کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ ان کی خدمات کو نہ صرف ترکی اور مسلم امہ میں بلکہ پاکستان اور کشمیر میں بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے مرحوم کے لئے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button