مقبوضہ جموں و کشمیر

ہندو امرناتھ یاتراکیلئے 4ہزار600سے زائد یاتری وادی کشمیر پہنچ گئے

amrnat secur

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہندو امرناتھ یاترا میں شرکت کیلئے 4ہزار600 سے زائدہندو یاتریوں وادی کشمیر پہنچ گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق52روزہ یاترا کل پہلگام اور بال تل کے راستے سے شروع ہو رہی ہے ۔ یاترا19اگست تک جاری رہے گی ۔بھارتی ہندویاتری231 گاڑیوں کے ذریعے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے قاضی گنڈکی نویوگ سرنگ کے ذریعے وادی کشمیر پہنچے ہیں۔ہندو یاتریوں کے قافلے بال تل اور پہلگام کے بیس کیمپوں کے لئے الگ الگ روانہ ہوئے ہیںجہاں سے وہ کل صبح 3ہزار880میٹر بلند امرناتھ غار کے لئے روانہ ہوں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button