مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی لیڈروں کے گستاخانہ بیانات مسلمانوں کیلئے ناقابل قبول ہیں:آغا حسن الموسوی

press 17 juneسرینگر 17 جون (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بھارتی ٹی وی چینلوں پر اسلام اور مسلمان مخالف بیانات پرشدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ رسول اکرمۖ کی شان اقدس میں بی جی پی لیڈروں کے گستاخانہ بیانات مسلمانوں کے لئے ناقابل قبول ہیں ۔
آغا سید حسن الموسوی نے بڈگام میں نماز جمعہ کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام مذاہب اور تمام عقیدے قابل احترام ہیں اور تمام مذاہب کی مقدس شخصیات کی عزت اور ان کا احترام عالم بشریت کا ایک اعلامیہ ہے ،لہذا کسی بھی مذہب اور مذہبی شخصیات کی توہین کو روکنے کیلئے فوری طورپر قانون سازی کیا جانی چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ امت مسلمہ بھارت میں توہین رسالت کے مرتکب عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کاپرزورمطالبہ کرتی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button